Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

بیوی اور بھائی کو قتل کرنے والا گرفتار

بیوی سے کسی بات پر جھگڑا ہواتو تیز دھار آلے سے اسے قتل کردیا(فوٹو،ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ میں بیوی اور بھائی کوقتل کرکے فرار ہونے والے سعودی کو انتہائی مختصر وقت میں گرفتار کرلیاگیا۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے الشرائع میں رہنے والے ایک سعودی کا کسی بات پر اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے اہلیہ کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔
ملزم فرار ہونے کےلیے جیسے ہی گھر سے نکلا باہر بھائی سے ملاقات ہو گئی جس نے اس کی حالت دیکھ کر تشویش کا اظہار کیا تو ملزم نے اس پر بھی فائرنگ کی جس سے وہ بھی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
پولیس دھرے قتل کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی بعدازاں نعشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔
سبق نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کےلیے ممکنہ مقامات پر چھاپا مارا بالاخر ایک جگہ سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جس سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ملزم کے خلاف دھرے قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے تحقیقاتی ادارے کے سپرد کردیا گیا جہاں چالان مکمل کرنے کے بعد کیس عدالت میں پیش کیاجائے گا

شیئر: