Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سیلاب میں بہہ جانے والی خاتون کی لاش مل گئی

’وادی عبلہ کے سیلاب میں بہہ جانے والی گاڑی میں تین افراد سوار تھے‘ ( فوٹو: سبق)
عسیر ریجن کی وادی عبلا کے سیلاب میں بہہ جانے والی عرب خاتون کی لاش مل گئی ہے۔ گزشتہ روز ایک شخص اور بچی کی بھی لاشیں ملی تھیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عسیر ریجن کے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن محمد بن عبد ہ السید نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز وای عبلہ کے سیلاب میں بہہ جانے والوں کے حوالے سے جاری ہونے والے بیان کی تکمیل کے طور پر عوام کے سامنے واضح کیا جارہا ہے کہ وادی عبلہ میں گزشتہ روز سیلاب میں ایک گاڑی بہہ گئی تھی جس میں تین افراد سوار تھے‘۔

’تلاشی مہم میں امدادی ٹیموں کے علاوہ رضا کاروں کی بھی مدد حاصل کی گئی‘ ( فوٹو: سبق)

’تینوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، کل ایک شخص اور بچی کی لاش ملی تھی اور اب خاتون کی لاش مل گئی ہے‘۔
’پیر اور منگل کی درمیانی شب تلاشی کا کام روک دیا تھا جبکہ آج فجر کو رضا کاروں کی ٹیموں نے تلاشی کی کام دوبارہ شروع کیا تو خاتون کی لاش مل گئی‘۔

’کل ایک شخص اور بچی کی لاش ملی تھی اور اب خاتون کی لاش مل گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)

’متوفین کی لاشیں تلاش کرنے میں شہری دفاع نے امدادی ٹیموں کی علاوہ تمام ضروری آلات کا بھی استعمال کیا نیز شہر کی معروف رضا کار ٹیموں کی مدد بھی حاصل کی‘۔
’ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے لیے تینوں افراد کی لاشیں متعلقہ محکمے کے حوالے کردی گئی ہیں‘۔

شیئر: