Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
تازہ ترین

پولیس اہلکار بن کر غیرملکی ورکرز کو لوٹنے والا گرفتار 

مقامی شہری کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس نے تین غیرملکیوں کو پولیس کے بھیس میں لوٹنے والے سعودی شہری کو گرفتارکیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق مقامی شہری نے پولیس کے بھیس میں تین وارداتیں کرکے غیرملکیوں سے نقدی اور قیمتی اشیا چھین لی تھیں۔
مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان محمد الغامدی نے بتایا کہ سیکیورٹی فورس نے لوٹ مار کی وارداتیں کرنے والے سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے- ملزم غیرملکی ورکرز کو مختلف مقامات پر روکتا، تلاشی لیتا، انہیں ڈراتا دھمکاتا اور ان کے قبضے سے رقم لے کر فرار ہوجاتا تھا- 
الغامدی نے بتایا کہ مقامی شہری کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ قانونی کارروائی کے لیے اسے جلد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا جائے گا- 

شیئر: