Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

شاہ سلمان بن عبد العزیز کے پتے کا کامیاب آپریشن

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کے پتے کو نکالنے کا کامیاب آپریشن ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان بن عبد العزیز ہسپتال میں صحت یاب ہو رہے ہیں۔
انڈوسکوپی سرجری کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر میں ہوئی جہاں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز میڈیکل ٹیم کی ہدایت پر علاج کے لیے کچھ وقت گزایں گے۔
منگل کو شاہ سلمان نے ہسپتال سے ہی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی تھی اور انہوں نے تیمارداری کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

شیئر: