Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

شاہ سلمان سے مصری صدر کا رابطہ

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے منگل کو مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
مصری صدر نے امید ظاہر کی کہ شاہ سلمان تیزی سے صحت یاب ہوں گے ۔انہوں نے ان کی صحت و عافیت کے لیے دعا کی۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے ٹیلیفونک رابطے اور برادرانہ جذبات کے اظہار پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا شکریہ  ادا کیا۔
اس سے قبل امیر کویت ، بحرینی فرمانروا اور اردن کے شاہ عبداللہ ثانی بھی مزاج پرسی کے لیے شاہ سلمان سے ٹیلیفونک رابطے کرچکے ہیں۔
 

شیئر: