Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

پاکستان میں ایک ہزار نئے کورونا کیسز، 40 اموات

پاکستان میں کورونا کا پہلا مریض فروری میں کراچی میں سامنے آیا تھا۔ فوٹو: اردو نیوز
پاکستان میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد سرکاری اعداد وشمار کے مطابق تیزی سے کم ہو رہی ہے۔
منگل کو جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں ایک ہزار 13 کورونا کیسز سامنے آئے جبکہ اس دوران 40 مریضوں کی موت واقع ہوئی۔
حکام کے مطابق ملک میں اس وقت 52 ہزار 427 ایکٹیو کورونا کیسز ہیں اور دو لاکھ آٹھ ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہزار 783 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں سات ہزار 69 اور پنجاب میں سات ہزار تین ٹیسٹ ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 845، اسلام آباد میں ایک ہزار 452، بلوچستان میں 104، گلگت بلتستان میں 63 اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں 247 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پاکستان میں اس وقت 261 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں جبکہ ملک میں کورونا کے مریضوں کے لیے مختص وینٹیلیٹرز کی تعداد ایک ہزار 830 ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں عالمی وبا سے اب تک کل پانچ ہزار 639 ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں سے دو ہزار 90 مریض پنجاب میں موت کے منہ میں گئے۔ سندھ میں دو ہزار 19، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 147، اسلام آباد میں 169 اور بلوچستان میں 133 مریض ہلاک ہوئے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس فروری کے اواخر میں کراچی میں سامنے آیا تھا۔

شیئر: