Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025

کامیاب حج نے مشاعر مقدسہ کے شاندار انتظامات کی سعودی صلاحیتوں کو پھر منوا لیا ، سردار یوسف

پاکستان کے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے واضح کیا ہے کہ امسال حج موسم ریکارڈ شکل میں کامیاب رہا ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر قیادت سعودی حکومت کی عظیم الشان مساعی کی بدولت حج موسم ہر لحاظ سے کامیاب رہا ۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان کو انٹرویو دےتے ہوئے کہا کہ کامیاب حج نے مشاعر مقدسہ کے شاندار انتظامات کی سعودی صلاحیتوں کو اےک بار پھر منوالیا ۔ سعودی عرب نے امسال پھر ثابت کر دیا کہ وہ ضیوف الرحمان کو امن و امان اور سکون و اطمینان کی فراہمی نیز حج مقامات کی خدمت کا فرض احسن شکل میں ادا کرنے کی استطاعت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ عظیم الشان حج انتظامات پر خادم حرمین شریفین کو سلام کرتی ہے ۔ پاکستانی حکومت اور عوام سعودی عرب کے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے ۔ پاک سعودی تعلقات گہرے ہیں ، دیرینہ ہیں ۔ مشترکہ مذہبی اقدار اور دینی عقائد کے رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں ۔ ہمارے اس گہرے تعلق کو کسی طرح بھی توڑا نہیں جا سکتا ۔ دوسری جانب امسال حج انتظامات کے لئے آنےوالے عرب عہدیداروں اور حج ڈیلی گیشنوں کے سربراہوں نے حج موسم کو مثالی اور شاندار قرار دیا۔انہوں نے اس بات پر رب کا شکر ادا کیا کہ حج موسم کسی قابل ذکر مشکل اور دشواری کے بغیر انجام کو پہنچ گیا۔حج انتظامات کو سراہنے والوں میں شامی حج ڈیلی گیشن کے سربراہ محمد یحییٰ مکتبی ، لبنانی حج مشن کے ڈائرےکٹر ابراہیم العیتانی ،کویتی حج عہدیدار شیخ احمد الفہد ،یمنی سیکرےٹری اوقاف شیخ مختار الرباش کے نام قابل ذکر ہیں ۔ 
 

شیئر: