Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025

کورونا سے 37 ہلاکتیں، دو ہزار مزید کیسز

کورونا وائرس میں مبتلا 2 ہزار سے زائد افراد کی حالت نازک ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے دو ہزار429 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس وبائی مرض سے ایک ہی دن میں 37 افراد ہلاک ہوئے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری بیا ن میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں اب تک کورونا وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد دو لاکھ 53 ہزار 349 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس مرض سے اب تک دو ہزار 523 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہورہا ہے گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے پانچ ہزار 524 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک اس مرض سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 3 ہزار 259 ہو گئی۔
مختلف شہروں میں 47 ہزار 567 افراد میں کورونا وائرس میں مبتلا ہیں تاہم انکی حالت بہتر ہے جنہیں معمول کے مطابق کوروٹائن کیا گیا ہے جبکہ 2 ہزار 196 مریضوں کو انکی نازک حالت کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق پیر 20 جولائی کو سب سے زیادہ کیسز کی تصدیق جدہ میں ہوئی جہاں کووڈ 19 کے کنفرم مریضوں کی تعداد 254 رہی جبکہ الھفوف میں 195 ، ریاض 169 ، طائف 122 ، مکہ مکرمہ 116، دمام 103 ، المبرز102 ، حفر الباطن 91 ، مدینہ منورہ 65 ، نجران 48 ، الخبر اور حائل میں 47 ، 47 جبکہ سکاکا میں 43 ، بریدہ 41 ، خمیس مشیط 40 ، وادی الدواسر 32 ، ینبع 30 ، ابھا ، بلسمراور تبوک میں 29 ،29 افراد میں کووڈ 19 وائرس کی تصدیق ہوئی۔

کورونا سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا لازمی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

قطیف اور صامطہ میں مریضوں کی تعداد 24 ، 24 رہی جبکہ ظھران میں 22 ، بلجرشی 21 ، القنفذہ اور الحرجہ میں 20 ، 20 رجال المع ، شرورہ اور عرعر میں 19 ، 19 افراد میں کورونا وائرس مثبت آیا۔
مملکت کے 23 شہروں میں صرف ایک ایک مریض آیا جبکہ 17 شہروں میں مریضوں کی تعداد 2 ، دو رہی اور 9 شہروں میں 3 ، تین افراد میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹوآیا۔ دیگر شہروں میں مریضو ں کی تعداد 4 سے 19 تک رہی جن کا علاج مختلف ہسپتالوں میں جاری ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کےلیے ہمیشہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ اس مہلک مرض سے خود کو اوردوسروں کو بھی محفوظ رکھ سکیں ۔ ہاتھوں کو مسلسل صابن سے دھوئیں یا سینیٹائزکرتے رہیں گھروں سے باہر ماسک کا استعمال لازمی کریں

شیئر: