Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
تازہ ترین

بھولے ہوئے احساسات

تمہیں دور سے دیکھا کرتے ہیں
زیادہ تر اب سوچا کرتے ہیں
دل بھرا ہوا تھا جن امنگوں سے
آج اُنہیں ویرانوں میں ڈھونڈا کرتے ہیں
اے وبا ذرا دھیرے چل
کہ ہم انساں لڑکھڑا رہے ہیں
 
جن احساسات سے دل کا چمن رنگین تھا
آج موسم خزاں میں وہاں پھول تلاش کرتے ہیں
دل کی رازداں جو خوشبوئیں تھیں
انہیں تجوریوں میں بند رکھا کرتے ہیں
اکیلے ہی آج کل اپنے عکس سے
آئینے میں ملا کرتے ہیں
 
دروازے پر کوئی نہیں دیتا دستک
ہوا بھی بادلوں کے پیچھے چھپتی ہے
کاٹ رہے ہیں سزا جن گناہوں کی
اُن سے آج دوریاں بڑھا رہے ہیں
پچھلا وقت بُھلا رہے ہیں
قدم پیچھے ہٹا رہے ہیں
اپنی سچائیوں سے آنکھیں ملا رہے ہیں
وطن قدیم لوٹنے کی آس لگا رہے ہیں
بھولے ہوئے احساسات کو جگا رہے ہیں

شیئر: