Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

کورونا سے پاکستان میں مزید 47 ہلاکتیں

پاکستان کے بڑے شہروں کے مختلف علاقوں میں وائرس کے کیسز سامنے آنے پر سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان میں کورونا کے کیسز کی تعداد میں کمی دیکھی جا رہی ہے اور سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں وائرس کے ایک ہزار 918 کیسز سامنے آئے ہیں۔
سنیچر کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے جاری کیے گئے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 اموات ہوئی ہیں جبکہ ملک میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
ملک میں اب تک عالمی وبا سے پانچ ہزار 522 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
پاکستان میں حکام کے مطابق ایکٹیو کیسز کی تعداد 57 ہزار 886 ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار ٹیسٹ کیے گئے۔
ملک میں 307 کورونا کے مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں جبکہ مختلف ہسپتالوں میں ایک ہزار 825 وینٹیلیٹرز وبا سے متاثرہ افراد کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق سندھ میں گزشتہ روز دس ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد سات ہزار 879 رہی۔ خیبر پختونخوا میں دو ہزار 127، اسلام آباد میں دو ہزار 112 اور بلوچستان میں 185 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
بلوچستان اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں کوئی بھی  مریض وینٹیلیٹر پر نہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کی وزارت داخلہ میں ہونے والے ایک اجلاس میں کورونا کے حوالے سے غیرمصدقہ خبروں اور سوشل میڈیا پوسٹ پر قانون نافذ کرنے والے محکموں کو کارروائی کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں