Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

موبائل سم فروخت کرنے والے غیرملکی گرفتار

ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا( فوٹو سبق)
 سعودی عرب میں ریاض پولیس نے غیر قانونی طور پر موبائل سم کا کاروبار کرنے والے دو غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کے ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ بنگلہ دیشی کارکن سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے نام سے انہیں بتائے بغیر موبائل سم حاصل کرکے فروخت کررہے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ لوگ ریاض کے محلے البطحا میں کھلونوں کی ایک دکان سے اپنا کام کر رہے تھے۔
بیان میں مزیدکہا گیاا کہ دونوں کے قبضے سے 5 ہزار 244 سم، 3 ری چارجر اور  14 موبائل و نقدی برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ دونوں ملزمانکو حراست میں لے کر قانونی کارراوئی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

شیئر: