امارات میں کورونا کے مزید 281 کیسز کی تصدیق
جمعہ 17 جولائی 2020 11:45
امارات میں اب تک 47 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارت میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید 281 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے تاہم اس مہلک وائرس کے ہاتھوں مزید کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے اماراتی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ اب تک کووڈ 19 کے مجموعی مریضوں کی تعداد 56 ہزار129 تک پہنچ چکی ہے۔
ایک ہی روز میں کورونا وائرس سے 994 افراد شفایاب ہوئے جس کے بعد اب تک امارات میں 47 ہزار 412 مریض کووڈ 19 سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اماراتی وزارت صحت نے مزید کہا کہ کورونا سے اب تک 335 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ مرض پر قابو پانے کے لیے اختیارکی جانے والی احتیاطی تدابیر کافی بہتر ثابت ہوئی ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے لوگوں کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک استعمال کرنے کی مسلسل تلقین کی جا رہی ہے۔