دوہزار سے زائد مریضوں کی حالت نازک ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا مزید 2 ہزار 764 کیس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک ہی دن میں کورونا سے 45 افراد ہلاک ہوئے ۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق مملکت میں کووڈ 19 وائرس میں مبتلا مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 238 ہو گئی ہے جبکہ اب تک اس مہلک مرض کے ہاتھوں 2 ہزار 370 افراد جان کی بازی ہار چکے۔
کورونا وائرس کے حوالے سے منعقدہ یومیہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے کہا کہ ایک ہی دن میں مملکت کے مختلف شہروں میں کورونا سے 4 ہزار 574 افراد صحتیاب ہوئے اب تک اس مرض سے ایک لاکھ 87 ہزار 622 افراد شفایاب ہو چکے ہیں ۔
ایک ہی دن میں 4 ہزار سے زائد مریض صحتیات ہوئے (فوٹو، سوشل میڈیا)
مملکت کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں میں سے 2 ہزار 206 افراد کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے جبکہ 53 ہزار 246 مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے۔
ترجمان صحت کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ مریض جدہ میں رہے جن کی تعداد 260 تھی جبکہ الھفوف میں 213 ، ریاض 208، المبرز 167 ، دمیم 159 ، مکہ مکرمہ 137 ، طائف 102،
مدینہ منورہ 98 ، حائل 91 ، ابھا 69 ، حفرالباطن 69 ، احد رفیدہ 64 ، خمیس مشیط اور جازان میں 63 ، 63 افراد میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازٹیو آیا۔
نجران میں 61 ، بریدہ 54 ، تبوک 51 ، الخبر 48 ، عرعر 37 ، ظھران 36 ، صامطہ 32 ، عنیزہ 30، قطیف 30 ، وادی لدواسر29 ، ینبع اور بقیق میں 26 ، 26 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق مملکت کے 19 شہروں میں ایک ، ایک جبکہ 21 شہروں میں 2 ، دو اور 15 شہروں میں 3 تین افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص اگر کورونا کی علامات اپنے اندر محسوس کرے تو فوری طور پر 937 ہر رابطہ کرے یا ’موعد‘ ایپ کے ذریعے اپنا ٹیسٹ کرانے کے لیے اپائنٹمنٹ حاصل کرلے تاکہ طبی معائنہ کرانے کے بعد تسلی کی جاسکے۔