Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کورونا سے ہلاکتوں میں اضافے کے بعد تہران میں مساجد بند

مساجد کے علاوہ جم اور سوئمنگ پول بھی کر دیے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی
ایران کی حکومت نے کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں ایک بار پھر اضافے کے بعد دارالحکومت تہران میں لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کر دیا ہے اور ساتھ ہی مساجد بھی بند کر دی ہیں۔
عرب نیوز نے ریڈیو فردا کے حوالے سے کہا ہے کہ تہران میں لاک ڈاؤن کا دوبارہ نفاذ روزانہ کیسز اور اموات میں اضافے کے سبب کیا گیا ہے۔
حالیہ دنوں میں ایران میں وائرس سے روزانہ اموات کی تعداد دو سو تک پہنچ گئی ہے۔
اموات میں اضافے نے ایران کی حکومت کو وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے نئی حکمت عملی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
تہران میں قائم کورونا سے نمٹنے کے مرکزی سنٹر کے سربراہ علی رضا زالی نے بتایا کہ گزشتہ دو دنوں میں 890 کورونا متاثرین کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔
مساجد کے علاہ تہران میں جم اور سوئمنگ پولز بھی بند کر دیے گئے ہیں۔
حکام نے وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کے باعث سکول میں داخلے کے لیے ٹیسٹ اور امتحانات بھی ملتوی کر دیے ہیں۔

شیئر: