غیر ملکیوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کردیا جائے گا۔
یاد رہے کہ عازمین سے حج درخواستیں آن لائن لی گئی ہیں- ایس ایم ایس عازم حج کے موبائل نمبر پر بمعہ تعارف بھیجا جائے گا۔
وزارت حج نے اس سے قبل مقیم غیرملکیوں سے کہا تھا کہ جو اس سال حج پر جانا چاہتے ہیں وہ آن لائن لنک کے ذریعے درخواستیں دیں۔
درخواستوں کی منظوری اصولی ہوگی۔ حتمی منظوری کے بعد ہی شمار کیا جائے گا- امیدواروں میں سے وہی حج پر جاسکیں گے جو صحت اور انتظٓامی ضوابط پر پورے اتریں گے۔
وزارت حج کے مطابق حج کے لیے صرف انہی امیدواروں کا انتخاب ہوگا جو لاعلاج امراض سے پاک ہوں گے۔ جو کورونا وائرس سے پاک ہونے سے متعلق لیباریٹری ٹیسٹ سرٹیفکیٹ پیش کریں گے۔
اس سال 70 فیصد عازمین مقیم غیرملکیوں سے لیے جائیں گے۔(فوٹو عرب نیوز)
جنہوں نے پہلے کبھی حج نہیں کیا ہوگا۔جن کی عمریں 20 سے 50 کے درمیان ہوں گی اورجو حج سے قبل اور حج کے بعد قرنطینہ کی پابندی کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سال سعودی شہریوں میں سے حج پر صرف صحت عملہ اور نئے کورونا وائرس سے شفایاب سیکیورٹی اہلکارہی جاسکیں گے۔ ان کا انتخاب کورونا وائرس سے شفایا ب افراد کے ریکارڈ سے لیا جائے گا۔