Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی کو خط

شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے خط میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی کے نام خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی علالت کی خبر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے خط میں ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کی طرف سے خیریت دریافت کرنے اور جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر سعودی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شیئر: