’ایسی کوئی ہدایت بینکوں کو نہیں دی گئی، پھیلائی جانے والی اس خبر میں کوئی صداقت نہیں‘ (فوٹو: سبق)
آمدنی سے زیادہ بیلنس اور مالی لین دین کرنے والے تارکین کے بینک اکاؤنٹ فریز نہیں ہوں گے۔ اس حوالے سے جو خبریں گردش کر رہی ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی مالیاتی اتھارٹی (ساما) نے کہا ہے کہ ’گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر افواہ پھیل رہی ہے کہ بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جن غیر ملکیوں کا بینک بیلنس یا مالی معاملات آمدنی سے زیادہ ہوں ان کے کھاتے منجمد کیے جائیں‘۔