دنیا بھر میں معیشت کے پہیے کو چلانے کے لیے لاک ڈاؤن میں نرمی تو کر دی گئی ہے لیکن کورونا وائرس کی وبا کا دائرہ محدود ہونے کے بجائے وسیع ہوتا جا رہا ہے اور اب تک دنیا میں ایک کروڑ 12 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اموات پانچ لاکھ 25 ہزار سے زائد ہو چکی ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انڈیا کے مغربی اور جنوبی علاقوں میں مون سون کی بارشوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 22 ہزار افراد وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔
مغربی ریاست مہاراشٹر میں سنیچر کو چھ ہزار 364 کیسز سامنے آئے جبکہ 19 اموات ہوئیں۔
مزید پڑھیں
-
انڈیا میں کورونا کے دو لاکھ نئے مریضNode ID: 489561
-
’کورونا کا ڈیٹا جھوٹ نہیں بول رہا‘Node ID: 489916
-
کورونا کی پہلی اطلاع ہمارے دفتر نے دی: ڈبلیو ایچ اوNode ID: 489976
انڈیا متاثرین کے لحاظ سے روس سے چند ہزار کیسز پیچھے ہے جس کے بعد یہ دنیا میں وبا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نبمر پر آ جائے گا۔ انڈیا میں کورونا متاثرین کی تعداد ساڑھے چھ لاکھ کے قریب ہے اور 18 ہزار 655 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
دنیا میں اموات اور متاثرین کے اعتبار سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ میں مریضوں کی تعداد 28 لاکھ کے پاس پہنچ گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 29 ہزار سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔
امریکہ کے بعد لاطینی امریکہ کے ممالک ہیں جن میں متاثرین اور اموات کے لحاظ سے برازیل سرفہرست ہے جہاں روئٹرز کے مطابق حکام نے چین میں بنائی گئی کورونا وائرس کی ویکسین کے ٹرائل کی اجازت دے دی ہے جو برازیل کی چھ ریاستوں میں کیے جائیں گے۔
برازیل کے شہر ساؤ پالو کے گورنر جواؤو ڈوریا نے 29 جون کو بتایا کہ ویکسین کے ٹرائل کے لیے نو ہزار سے زیادہ رضا کار خود کو رجسٹر کروا چکے ہیں۔
برازیل میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 42 ہزار 223 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 39 ہزار 81 ہوگئی ہے اور کُل ہلاکتیں 61 ہزار 884 ہو چکی ہیں۔
میکسیکو متاثرین کے اعتبار سے اٹلی سے بھی آگے نکل چکا ہے اور وہاں کیسز کی تعداد دو لاکھ 45 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 29 ہزار 843 افراد کی موت ہوئی ہے۔
