Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
تازہ ترین

کورونا سے متاثر خواتین کے ہاں 25 سے زیادہ ولادتیں

طبی عملے نے سخت حفاظتی صحت اقدامات کے تحت آپریشن کیے (فوٹو: ایس پی اے)
مدینہ کے احد ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ خواتین کے ہاں 25 سے زیادہ ولادتیں ہوئی ہیں۔
عاجل ویب کے مطابق محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ہسپتال کے طبی عملے نے سخت حفاظتی اقدامات کے تحت آپریشن کیے۔ بعض بچوں کی ولادت قبل از وقت آپریشن کے ذریعے ہوئی ہے۔
مدینہ کے محکمہ صحت نے بیان میں مزید کہا کہ کورونا سے متاثرہ خواتین کے تمام بچے کورونا سے محفوظ ہیں۔ ان سب کو انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا جہاں وہ سب صحت و عافیت سے ہیں۔
مدینہ کے محکمہ صحت نے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی کہ جو شخص بھی نئے کورونا وائرس کی علامت اپنے اندر محسوس کرے پہلی فرصت میں النصر، الخالدیہ اور الدعیثۃ محلوں میں واقع ہیلتھ سینٹرز سے رجوع کرے۔
 ہیلتھ سینٹرز میں کورونا وائرس ٹیسٹ کلینک موجود ہیں۔ ان مقامات پر ایسے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کا بھی کورونا ٹیسٹ لیا جا رہا ہے جو کسی وجہ سے کورونا کی بابت شک و شبے میں مبتلا ہیں حالانکہ ان کے یہاں کورونا کی کوئی علامت نہیں ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شک شبے میں زندگی گزارنے کے بجائے سپیشل کلینکس سے رجوع کریں اور کورونا ٹیسٹ کروا کر اطمینان حاصل کرلیں۔

شیئر: