Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

پاکستان میں کورونا سے مزید 59 ہلاک

اسلام آباد کے چار سیکٹرز میں رہائشیوں کو گھروں تک محدود رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد تین ہزار 962 ہو گئی ہے۔
جمعے کو جاری کیے گئے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 59 مریضوں کی ہلاکت ہوئی جبکہ اس دوران دو ہزار 775 افراد میں وائرس کی تشخیص کی گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اس وقت 491 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔
پاکستان میں وینٹیلیٹرز کی کل تعداد ایک ہزار 562 ہے جو کورونا سے متاثرہ افراد کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

 

عالمی وبا سے پاکستان کے صوبے پنجاب میں اب تک ایک ہزار 629 اور سندھ میں ایک ہزار 178 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں مرنے والوں کی تعداد 879 جبکہ بلوچستان میں 109 ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک 119 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے جن میں سے 84 ہزار 168 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ملک کے بڑے شہروں کے مخلتف علاقے میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مخصوص علاقوں میں محدود لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ لاہور اور اسلام آباد کے کئی علاقے سیل کیے گئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی نائن، آئی ٹین، آئی ایٹ اور جی سکس کے علاقوں میں نقل و حرکت پر پابندی عائد ہے اور رہائشیوں کو گھروں تک محدود رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔

شیئر: