Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 05 جولائی ، 2025 | Saturday , July   05, 2025
ہفتہ ، 05 جولائی ، 2025 | Saturday , July   05, 2025
تازہ ترین

کورونا کے 3372 نئے مریض، 41 ہلاکتیں

’ کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 639 ہوگئی ہے۔‘ (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے تین ہزار تین سو 72 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے جبکہ 41 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 639 ہوگئی ہے۔‘
’گذشتہ روز پانچ ہزار 85 مریض شفایاب ہوئے ہیں، مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 17 ہزار آٹھ سو 82 ہوگئی ہے۔‘
وزارت نے بتایا ہے کہ ’ملک میں کورونا کے باعث ہلاک شدگان کی کل تعداد ایک ہزار چار سو 28 ہے۔‘
’اس وقت مختلف ہسپتالوں میں 51 ہزار تین سو 29 مریض زیر علاج ہیں جبکہ دو ہزار دو سو چھ مریضوں کی حالت نازک ہے۔‘
وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے متاثرین کے حوالے سے جاری کردہ فہرست کے مطابق جمعرات 25 جون کو سب سے زیادہ کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد دمام میں رہی جہاں 333 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مکہ مکرمہ میں 331 ، الھفوف 304 ، قطیف 304 ، ریاض 241 ، جدہ 218 ، خمیس مشیط 143 ، الخبر139 ، المبرز 130 ، طائف 119 ، ظھران 100 ، مدینہ منورہ 97 ، صفوی 81 ، حفر الباطن 59 ، حائل 59 ، الجبیل 58 ، تبوک 47 ، ابھا 46 ، راس تنورہ 45 ، بریدہ 40 ، وادی الدواسر 33 ، سکاکا 28 ، عنیزہ اور احدرفیدہ میں 23 ، 23 افراد میں کووڈ 19 وائڑس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر کی پابندی کی جائے (فوٹو، سوشل میڈیا)

بیشہ میں 22 ، بیش 19 ، المذنب 18 ، بقیق 16 ، نجران 16 ، بکریہ 13 ، ینبع 10 ، جفر 9 ،وادی بن ھشبل 9 ، جازان 9 ، العیون 8 ، بدائع 8 ،ٓالرس 8 ، ملیجہ 8 ، بقعا 8 ، رماح 8 ، الباحہ ، وادی الفرع ، ضریہ اور خفجی میں مریضوں کی تعداد 8 ، آٹھ رہی جبکہ دیگر شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک سے سات تک رہی ۔
وزارت صحت کی جانب سے موبائل پیغامات اور دیگرذرائع ابلاغ کے ذریعے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ سماجی فاصلے کے اصول کو کسی طرح بھی نذر انداز نہ کیا جائے ۔
گھروں سے باہر سینیٹائزر کا استعمال کیاجائے جب کہ گھرمیں رہتے ہوئے ہر 2 گھنٹے بعد ہاتھوں کو کم از کم 20 سیکنڈ تک صابن سے اچھی طرح دھوئیں

شیئر: