کرفیو کے دوران 27 لاکھ 70 ہزار میٹر سڑکوں کی مرمت
حکومت نے تمام اداروں کو بھرپور تعاون دیا ہے- فوٹو سوشل میڈیا
سعودی وزیر نقل و حمل انجینیئر صلاح الجاسر نے جو ٹرانسپورٹ پبلک اتھارٹی کے سربراہ بھی ہیں کہا ہے کہ نقل و حمل کے تمام ادارے آئندہ مرحلے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں- حفاظتی تدابیر کے ساتھ نقل و حمل کی جملہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ حکومت نے ہمارے تمام اداروں کو بھرپور تعاون دیا ہے-
اخبار 24 کے مطابق الجاسر نے بتایا کہ کرفیو کے دوران سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں 27 لاکھ 70 ہزار میٹر طویل سڑکوں کی اصلاح و مرمت اور صفائی وغیرہ کا کام مکمل کرلیا گیا۔
الجاسر نے کہا کہ ابھی بین الاقوامی پروازوں ، بری سرحدی چوکیوں اور بندرگاہوں کے ذریعے آمد ورفت بند ہے۔ نئی ہدایات تک بندش برقرار رہے گی۔
سعودی وزیر نے مزید کہا کہ نقل و حمل کے مختلف وسائل استعمال کرنے والے موجودہ مرحلے کے چیلنجوں کو محسوس کریں۔ تعاون سے کام لیں اور نقل و حمل کی تمام سرگرمیوں کی بحالی تک ضروری حفاظتی تدابیر کی پابندی کریں۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں