Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 14 جولائی ، 2025 | Monday , July   14, 2025
پیر ، 14 جولائی ، 2025 | Monday , July   14, 2025
تازہ ترین

کورونا کے 3379 نئے مریض، 37 مزید ہلاکتیں

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 مزید ہلاکتیں ہوئی ہیں ( فوٹو: الشرق الاوسط)
سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3379 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 57 ہزار 612 ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ’2213 مریض شفایاب ہوئے ہیں، شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی کل تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 130 ہوگئی ہے۔'

ریاض میں 668 مریض ، جدہ میں 342 اور مکہ مکرمہ میں 340مریض سامنے آئے(فوٹو عرب نیوز)

وزارت نے کہا ہے کہ ’37 مزید مریض کورونا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1267 ہوگئی ہے‘۔
ان کے مطابق ’اس وقت 55215 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 2027 کی حالت نازک ہے‘۔
ریاض میں مریضوں کی تعداد 668  رہی جدہ 342، مکہ مکرمہ 340، دمام 225، قطیف 216، طائف 179، مدینہ منورہ 165، خمیس مشیط 127،  الھفوف 102، الخبر 77،  حائل 77، نجران 69، ابھا 59 اور بریدہ میں 51 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

شیئر: