Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ہوم ڈیلیوری سے 10 خاندان کورونا کا شکار

ہوم ڈیلیوری سروس کا کارکن کورونا کا شکار ہو چکا تھا مگر لاعلم تھا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
مصر میں ہوم ڈیلیوری سروس کے کارکن کی وجہ سے 10 خاندان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
ویب نیوز سبق نے مصری جریدے الوطن کے حوالے سے کہا ہے کہ مصر کے کمشنری السویس میں ہوم ڈیلیوری سروس کا کارکن کورونا وائرس کا شکار ہو چکا تھا مگر وہ اس امر سے لاعلم تھا۔
اسی دوران کارکن ہوم ڈیلیوری کا کام کرتا رہا جب اس کی طبیعت خراب ہوئی تو معلوم ہوا کہ وہ کورونا پازیٹو ہے۔
ذرائع نے متاثرہ کارکن کے حوالے سے کہا ہے کہ کووڈ 19 پازیٹو آنے کے بعد آئسولیشن سینٹر میں کارکن نے ان گھروں کی نشاندہی کی جہاں وہ ڈیلیوریاں کرچکا تھا۔
کارکن نے اپنے موبائل میں محفوظ  ان گھروں کی لوکیشن کورونا سینٹر کے اہلکاروں کو دی جنہوں نے ان گھروں سے جہاں وہ کارکن سامان پہنچانے گیا تھا۔ جب ان گھروں کے افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ہوم ڈیلیوری کارکن کی وجہ سے 10 خاندان بھی کورونا پازیٹو ہو گئے ہیں۔

کارکن نے موبائل میں محفوظ گھروں کی لوکیشن کورونا سینٹر کو دی(فوٹو ٹوئٹر)

تمام افراد کو آئسولیٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ان سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ملنے والوں کو بھی اطلاع دیں کہ وہ بھی اپنا ٹیسٹ کروالیں تاکہ اس بات کا یقین کیاجاسکے کہ ان میں تو کورونا پازٹیو نہیں۔
واضح رہے مصرکی کمشنری السویس میں کورونا وائرس کے مزید 30 افراد کی تصدیق ہونے کے بعد وہ مجموعی کیسز کی تعداد 150 تک پہنچ چکی ہے۔

شیئر: