پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد تین ہزار 229 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
جمعے کی صبح جاری کیے گئے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 136 مریضوں کا انتقال ہوا جبکہ چار ہزار 944 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک میں 61 ہزار 383 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 28 ہزار 824 ٹیسٹ کیے گئے۔
مزید پڑھیں
-
کورونا کی نئی دوا پاکستان میں سستے داموں دستیاب رہے گی؟Node ID: 485916
-
پاکستان میں موجود غیرملکیوں کے ویزوں میں پھر توسیعNode ID: 486186
-
کورونا کی مزید لہریں آسکتی ہیںNode ID: 486276
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں اموات کی تعداد ایک ہزار 265 ہو گئی ہے جبکہ سندھ میں اب تک کورونا سے 964 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے میں 62 ہزار 269 افراد وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ صوبے میں 31 ہزار سے زائد مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
پنجاب میں 61 ہزار 678 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 17 ہزار 892 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں 773 جبکہ بلوچستان میں 99 مریض موت کا شکار ہوئے۔ خیبر پختوںخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہے جبکہ 5 ہزار 441 افراد کے صحت یاب ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
بلوچستان میں تقریباً 9 ہزار مریض ہیں جبکہ 3 ہزار 140 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
