Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

چین کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے انڈین فوجیوں کی آخری رسومات

انڈیا کے زیر انتظام علاقے لداخ کی وادی گالوان میں انڈیا اور چین کے فوجیوں کے درمیان سرحد پر ہونے والی جھڑپ میں ہلاک ہونے والے 20 فوجیوں کی آخری رسومات ادا کی گئیں جبکہ انڈین شہریوں کی جانب سے چینی صدر کی تصویریں جلائی گئیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جیسے ہی کرنل بی سنتوش کی میت آخری رسومات کے لیے ان کے آبائی گاؤں سریاپت لائی گئی تو لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ’وکٹری ٹو مدر انڈیا‘ کا نعرہ لگایا۔
کرنل بی سنتوش ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سینیئر ترین تھے۔
دیگر انڈین فوجیوں کی آخری رسومات بھی ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی جائیں گی۔
انڈیا کے شمالی شہر کانپور کے رہائشیوں نے چینی صدر شی جن پنگ کا علامتی جنازہ نکالا اور اور ان کی تصاویر کو جلایا۔
دوسری طرف انڈیا کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سینئر چینی سفارتکار وانگ ای سے بدھ کو بات کی ہے اور دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ معاملات کو مزید بھگڑنے نہیں دینا چاہیے بلکہ سرحد پر امن اور استحکام کے لیے کام کرنا چاہیے۔
بدھ کو چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سرحد پر جھڑپ کے بعد دونوں ملکوں کے حکام نے کشیدہ صورتحال اور تناؤ کو کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
 

انڈیا نے فوجیوں کی ہلاکت پر احتجاج ریکارڈ کیا تھا (فوٹو: روئٹرز)

چینی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق چین کے سینیئر سفارت کار وانگ ای نے انڈیا کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو فون کیا اور کہا کہ انڈیا اپنے ان افراد کو سخت سزا دے جو اس تنازعے کے ذمے دار ہیں اور سرحد پر اپنی فرنٹ لائن افواج کو قابو میں رکھے۔
ادھر انڈیا کی وزارت خارجہ نےاپنے بیان میں کہا تھا کہ انڈین وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب کو بتایا کہ علاقے میں غیر معمولی واقعات دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات پر اثرانداز ہوں گے۔
خیال رہے کہ منگل کو ہونے والے جھڑپ میں 20 انڈین فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔

شیئر: