حکام نے ریستورانوں اور فاسٹ فوڈ کے مراکز کو سلاد نہ بنانے کی ہدایت کی ہے ( فوٹو: سبق)
بارق کمشنری کی میونسپلٹی نے تمام ریستورانوں، کیفے ٹیریا اور فاسٹ فوڈ کے مراکز کو سلاد اور مختلف قسم کی چٹنیاں گاہکوں کو پیش کرنے سے منع کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’موسم گرما میں سلاد اور چٹنی زیادہ جلدی خراب ہوجاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ریستورانوں پر پابندی لگادی گئی ہے۔‘
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’بارق میں بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر سلاد اور چٹنی کو خرابی سے محفوظ رکھنا ممکن نہیں۔‘
’گرمی میں خراب ہونے والے سلاد اور چٹنی کے استعمال سے زہر خورانی کا امکان ہے، یہی ہدایت کھانے پینے کی اشیا فراہم کرنے والے دیگر اداروں کو بھی کی گئی ہے۔‘
’برھتی ہوئی گرمی کے باعث سلاد اور چٹنی کو خرابی سے محفوظ رکھنا ممکن نہیں‘ ( فوٹو: سبق)
تفتیشی ٹیم کے مطابق متعدد ریستورانوں، کیفے ٹیریا اور فاسٹ فوڈ کے مراکز کا دورہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان میں تیار ہونے والا سلاد اور چٹنی گرمی کی وجہ سے کھانے کے قابل نہیں۔
’تفتیشی دورے کے دوران متعدد ریستورانوں سے ضبط ہونے والا سلاد اور چٹنیاں تلف کردی گئیں۔‘