Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سعودی عرب کا نیا سرکاری نقشہ جاری

سروےجنرل اتھارٹی کی ویب سائٹ سےڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔(فوٹو المدینہ)
سعودی سروے جنرل اتھارٹی نے سعودی عرب کا نیا سرکاری نقشہ عربی اور انگریزی زبانوں میں جاری  کیا ہے۔ سرکاری و نجی اداروں اورعام لوگوں کو نیا نقشہ استعمال کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
اخبار 24 کے مطابق سروے جنرل اتھارٹی نے نقشے میں مملکت کی شاہراہوں، ریلوے لائن، صنعتی اداروں اور معروف زرعی فارموں کا تعارف پیش کیا ہے جبکہ مملکت کے سبزہ زاروں اور قدرتی مناظر کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔
سعودی عرب کے نئے نقشے میں وادیوں، پہاڑوں، پہاڑیوں، قابل دید مقامات اور قدرتی مناظر اجاگر کیے گئے ہیں جبکہ سعودی عرب کی بین الاقوامی سرحدوں کی علامتیں بھی دکھائی گئی ہیں۔
سروے جنرل اتھارٹی نے نیا نقشہ عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں تیار کیا ہے۔ اس میں ڈیجیٹل سسٹم استعمال کیا گیا ہے۔
سروےجنرل اتھارٹی کی ویب سائٹ سے نیا نقشہ ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

شیئر: