کنگ عبد العزیز لائبریری کے تحت عرب مشترکہ انڈیکس انٹر نیٹ صارفین کو علمی خدمات فراہم کر رہا ہے۔
عرب مشترکہ انڈیکس کے ذریعہ انٹرنیٹ صارفین عرب ممالک کی تمام لائبریریوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
انڈیکس انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ کورونا وائرس کے باعث گوکہ تمام عرب ممالک میں ثقافتی، علمی اور فکری موقوف ہیں مگر اس کے باوجود انڈیکس کے وزٹروں کی تعداد میں اضافہ ہواہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ گزشتہ دو ماہ کے دوران متعدد علمی وفکری نشستیں آن لائن منعقد کی جاچکی ہیں‘۔
’انڈیکس انتظامیہ نے یوٹیوب، ساؤنڈ کلاؤڈ اور سوشل میڈیا کے دیگر ذرائع میں اپنی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں‘۔
’انتظامیہ نے زووم کے ذریعہ متعدد ورکشاپس، شارٹ کورسز اور کئی علمی وادبی محفلیں منعقد کرواچکا ہے جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے ہیں‘۔
’گزشتہ دو ماہ کے دوران متعدد علمی وفکری نشستیں آن لائن منعقد کی جاچکی ہیں‘ ( فوٹو: الریاض)
’انڈیکس صارفین کو اپنے ساتھ جوڑے رکھنے کے لیے نئی سہولت یہ متعارف کرائی گئی ہے کہ عام افراد جو کتابیں پڑھتے ہیں ان کا خلاصہ تحریری یا تقریری یا ویڈیو پیغام کی شکل میں ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں‘۔
’رمضان المبارک کے دوران کئی علمی، فکری وشعری نشستوں کا اہتمام کیا گیا جن میں تمام عرب ممالک کے علاوہ غیر عرب ملکوں میں مقیم صارفین بھی شریک ہوئے‘۔