Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مملکت کے کن علاقوں میں جمعرات کو بارش متوقع

محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے شما ل کی جانب ہوگا
سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعرات گیارہ جون کو مملکت کے تین علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے بیان میں کہ  جازان، عسیر اور باحہ میں جمعرات کو پہلے گرد آلود ہوائیں چلیں گی ان کا سلسلہ مغربی ساحل اور مملکت کے شمالی علاقوں سے شروع ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے شما ل کی جانب ہوگا فی گھنٹہ رفتار  42 کلو میٹر تک ہوگی۔

کھجور کی فصل مقررہ وقت سے پہلے ہی پک جائے گی۔(فوٹو عاجل)

ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی کہ اس سال سعودی عرب کے  متعدد علاقوں میں کھجور کی فصل مقررہ وقت سے پہلے ہی پک جائے گی۔ اس کا امکان ہے کہ ذی قعدہ 1441 ھ کے پہلے تہائی حصے میں کھجوریں مارکیٹ میں آجائیں۔
الحصینی نے مزید کہا کہ مدینہ منورہ میں اس کے ایک ہفتے بعد کھجوریں توڑنے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ سب سے پہلے روتانا اور ربیعہ منڈی میں آئیں گی جہاں تک مملکت کے وسطی علاقے کا تعلق ہے تو وہاں تازہ کھجوریں ذی قعدہ کے آخر اور ذی الحجہ کے ابتدائی ایام میں آنے لگیں گی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بدھ کو مملکت کے  5 شہروں میں درجہ حرارت بڑھا  رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت قیصومہ، عرفات، دمام اور الاحسا میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ  5 شہروں باحہ، ابہا، الوجہ، خمیس مشیط اور طریق میں درجہ حرارت کم رہا ہے۔
 

شیئر: