Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

کورونا سے اموات اور متاثرین کی تعداد بڑھے گی

ریاض جدہ، مکہ میں مزید حفاظتی تدابیر اپنائی جائیں گی۔ (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ ایام کے دوران نئے کورونا وائرس کی وبا سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق العبد العالی نے منگل کو آن لائن پریس کانفرنس میں بتایا کہ حالات ظاہر کررہے ہیں کہ آئندہ ایام میں نہ صرف کورونا متاثرین کی تعداد بڑھے گی بلکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔
العبد العالی نے بتایا کہ دارالحکومت ریاض میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 99 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں۔

مملکت کے تین شہروں میں کورونا کے 1957 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

مملکت کے تین شہروں میں کورونا کے ایک ہزار نو سو 57 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ان میں ریاض سرفہرست ہے- جبکہ چار سو 47 کیسز کے حوالے سے جدہ دوسرے اور چار سو11 کیسز کے حوالے سے مکہ تیسرے نمبر پر ہے۔
العبد العالی نے توجہ دلائی کہ وائرس سے متاثرین اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کے محرکات کو قابو کرنے کے لیے مملکت کے تمام شہروں میں عموماً اور ریاض جدہ، مکہ میں خصوصاً مزید حفاظتی تدابیر اپنائی جائیں گی۔
العبد العالی نے  سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا کو پھیلنے سے روکنے اور متاثرین کو جان کی بازی ہارنے سے بچانے کے لیے بھرپور تعاون کریں۔ سماجی فاصلے کی پابندی حد درجہ کریں۔

شیئر: