سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو سعودی عرب میں متعین امریکی سفیر جان ابی زید نے دفتر خارجہ میں ملاقات کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب کے حالیہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا ۔ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی، تجارتی، عسکری اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیر خارجہ اور امریکی سفیر نے نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی کاوشوں پر بھی غوروخوض کیا۔
ان دنوں سعودی عرب جی 20 کے سربراہ کی حیثیت سے نئے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کے سلسلے میں دنیا کی اہم طاقتوں کی کاوشوں کو مربوط شکل میں اْگے بڑھا رہا ہے۔
امریکی سفیر نے سعودی وزیر خارجہ سے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی بات چیت کی ہے۔