Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

کویت میں کورونا کے 710 نئے مریض

’ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 29359 ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: القبس)
کویتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ آج بدھ کو کورونا کے 710 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے ۔
کویتی نیوز ایجنسی کے مطابق ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر عبد اللہ السند نے کہا ہے کہ ’نئے مریضوں میں 256 کویتی شہری، 143 انڈین، 91 مصری اور 93 بنگلہ دیشیوں کے علاوہ باقی دیگر ممالک کے تارکین ہیں‘۔
’ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 29359 ہوگئی ہے، ان میں سے 15750 مریض شفایاب ہوگیے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’191 مریض آئی سی یو میں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 مریض ہلاک ہوئے ہیں‘۔
 

شیئر: