Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی

پٹرول کی نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے (فوٹو اے ایف پی)
حکومت نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق اتوار کی رات بارہ بجے سے ہو جائے گا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں سات روپے چھ پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت پانچ پیسے اضافے کے بعد 80 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی نئی قیمت 35 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 37 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 38 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہے۔
  • واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: