Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

تجارتی مراکز میں بچوں کو داخلے کی اجازت

تجارتی مراکز کو خصوصی پیشکشیں جاری کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے.  (فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں  اتوار سے 15 برس سے کم عمر کے بچوں کو بھی تجارتی مراکز میں آنے کی اجازت دے دی گئی ہے.
وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین کے مطابق اتوار 31 مئی 8 شوال سے بازاروں اور تجارتی مراکز میں 15 برس سے کم عمر کے بچوں کو بھی حفاظتی تدابیر کے ساتھ آنے کی اجازت ہوگی.
اخبار 24 کے مطابق  ترجمان نے بتایا کہ تجارتی مراکز اور مالز کو صارفین کے لیے خصوصی پیشکشیں جاری کرنے کی بھی ہدایت دے دی گئی ہے. 

 بچوں کے پبلک مقامات خصوصا تجارتی مراکز آنے پر پابندی تھی(فوٹو اے ایف پی)

یہ اجازت سعودی عرب میں صحت حالات معمول پر آنے والے اقدامات کے  تحت دی گئی ہے.
یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے جمعہ کو نئے کورونا وائرس کو پھیلنے اور لگنے سے بچانے کے لیے متعدد اقدامات اور شرائط کا اعلان کیا تھا. ان پر اتوار 31 مئی سے عمل درآمد شروع کردیا گیاہے.
واضح رہے کہ سعودی حکام نے بچوں کو نئے کورونا وائرس سے بچانے کے لیے پبلک مقامات خصوصا تجارتی مراکز آنے پر پابندی عائد کردی تھی اب جبکہ مملکت بھر میں وائرس کے حوالے سے صورتحال کنٹرول میں آگئی ہے بچوں پر عائد پابندی اٹھالی گئی ہے.

شیئر: