Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
تازہ ترین

نجی اداروں کے ملازمین کو بھی دفاتر میں ڈیوٹی کی اجازت

مقرر ضوابط اور ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے نجی اداروں کے صدر دفاتر میں ملازمین کو بھی دفاتر میں ڈیوٹی کا اجازت دے دی.نجی ملازمین کی حاضری پر پابندی اٹھانے کا اعلان کیا ہے.
نجی کمپنیوں کی شاخوں اور ذیلی اداروں میں ملازمین اس سے کم تعداد میں ڈیوٹی پر بلانے کی ہدایت  کی گئی ہے جتنا کہ 17 مارچ 2020  سے پہلے ڈیوٹی دے رہے تھے.
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے بدھ کو بیان میں کہا کہ تمام نجی دفاتر کھلنے سے پہلے وزارت صحت اور نگراں اداروں کی جانب سے مقرر حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر کا اہتمام کرلیں.
دفاتر کا ماحول کورونا وائرس سے پاک بنانے اور رکھنے کے لیے مقرر ضوابط اور ہدایات پر عمل کریں.
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے تمام نجی اداروں کو اتوار سے پورے عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت  دی ہے تاہم حفاظتی  تدابیر کی پابندی نہ کرنے والے اداروں کو اس وقت تک ملازمین کو دفاتر میں ڈیوٹی سے روکا جائے گا جب تک وہ حفاظتی تدابیر کا اہتمام نہ کرلیں.

سعودی عرب نے 26 مئی کو پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کا اعلان کیا تھا.(فوٹو سوشل میڈیا)

یاد رہے کہ سعودی عرب نے 26 مئی کو پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کا اعلان کیا تھا.21 جون تک آمدورفت پر پابندی مکمل طور پر ختم کردی جائے گی.سعودی حکام کرفیو میں نرمی کے فیصلے سے مکہ مکرمہ کو مستثنی کیے ہوئے ہیں.
وزارت افرادی قوت نے صدر دفاتر اور ذیلی دفاتر میں ملازمین کی حاضری میں کمی بیشی کا فیصلہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا ہے.

شیئر: