Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

لائیو شو میں خاتون اناؤنسر پر بندر کا حملہ

پروگرام میں مہمان کے ساتھ بندر کا بلانا مہنگا پڑ گیا. (فوٹو المرصد)
مصری ٹی وی کی خاتون اناؤنسر لبنی عسل کو اپنے پروگرام میں مہمان کے ساتھ بندر کا بلانا مہنگا پڑ گیا. 
اخبار 24 اور المرصد ویب سائٹس کے مطابق لبنی عسل نے مصری چینل (الحیاۃ) کے پروگرام (الحیاۃ الیوم) ’زندگی آج‘ میں ایک شخصیت کو انٹرویو کے لیے مدعو کیا تھا.
مہمان اپنے ہمراہ بندر بھی لے آیا. اناؤنسر خاتون نے ازراہ تکلف بندر کو بھی سٹوڈیو میں اپنی کرسی کے قریب بٹھا لیا. اس دوران وہ مہمان سے سوالات کرتی رہیں اور بندر کو چمکارتی رہی.

ناؤنسر خاتون نے بندر کو بھی سٹوڈیو میں اپنی کرسی کے قریب بٹھا لیا.(فوٹو المرصد)

اچانک بندر کے ذہن میں نہ جانے کیا خیال آیا اور اس نے اناؤنسر خاتون ہر ہلہ بول دیا.
لبنی عسل نے دفاع کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکی. گھبراہٹ میں اناؤنسر خاتون نے چیخنا چلانا شروع کردیا اوراپنی جان بچانے کے لیے سٹوڈیو سے بھاگ کھڑی ہوئی.
الحیاۃ ٹی وی چینل کے ناظرین نے یہ سارا منظر براہ راست دیکھا. جس نے بھی یہ منظر دیکھا وہ حیرت زدہ رہ گیا.

شیئر: