اعلی وزارتی کمیٹی نے حفاظتی اقدامات طے کرلیے.(فوٹو ٹوئٹر)
مصر نے نئے کورونا وائرس کو پھیلنے اور عوام کو اس سے بچانے کے لیے عیدالفطر کی چھٹیوں میں چھ دن تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے.
مصری وزیراعظم نے کہا کہ اعلی وزارتی کمیٹی نے متعدد حفاظتی اقدامات طے کرلیے.اتوار 24 مئی سے جمعہ 29 مئی تک پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی.
ویب نیوز سبق اور عرب نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ نئے فیصلوں کے تحت رمضان کے اختتام پر پورے ملک میں تمام تجارتی مراکز، مالز، ریستوران، پبلک پارک، تفریحی مقامات، دریا نیل اور ساحل سمندر اور تفریحی خدمات پیش کرنے والے مراکز بند ہوں گے.
عید کی تعطیلات میں کرفیو شام پانچ بجے سے شروع ہوگا
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی آمد ورفت پر کم از کم دو ہفتے تک پابندی برقرار رہے گی.
عید کی تعطیلات میں کرفیو شام پانچ بجے سے شروع ہوگا جبکہ اس کے بعد کرفیو رات آٹھ سے صبح چھ بجے تک برقرار رہے گا جیسا کہ رمضان سے پہلے تھا.
مصری وزیراعظم کا کہنا تھا کہ’ آئندہ ماہ جون کے وسط سے سپورٹس کلب اور ریستوران سمیت کچھ سرگرمیاں بتدریج بحال کی جا سکتی ہیں‘.
انہوں نے یہ بھی کہ ’عبادت گاہوں کو بھی دوبارہ کھولنے پر غور کیا جائے گا‘.
مصر میں کورونا کے متاثرین کی تعداد گیارہ ہزار سے زیادہ ہے(فوٹو ٹوئٹر)
مصر میں اعلی وزارتی کمیٹی کا اجلاس نئے کورونا وائرس بحران سے متعلق سپیشل اقدامات کے حوالے سے منعقد ہوا تھا.
یاد رہے کہ مصری حکومت اپنے یہاں وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے موثر اقدامات جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے.
حکومت وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عوامی اور فیملی اجتماعات پر پابندی لگانے کا پروگرام بنا رہی تھی.
واضح رہے کہ مصر میں کورونا کے متاثرین کی تعداد گیارہ ہزار سے زیادہ ہے.اب تک کورونا سے 612 اموات ہو چکی ہیں.