پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 352 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 39 افراد اس وبا سے ہلاک ہوگئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 39 نئی ہلاکتوں کے ساتھ کورونا سے اموات کی تعداد آٹھ سو 73 ہو گئی ہے جب کہ ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز چالیس ہزار 151 ہوگئے ہیں۔
پاکستان میں اب تک 11 ہزار 341 مریض کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
عوامی مقامات پر ’ماسک پہننا لازمی ہوگا‘Node ID: 479106
-
پنجاب: پبلک ٹرانسپورٹ کھولنا کتنا آسان؟Node ID: 479126
-
'ریمڈیسیویئر' پاکستان میں کب دستیاب ہوگی؟Node ID: 479196
ملک میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 15 ہزار 590 ہے جب کہ ہلاکتیں خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 305 ہوئیں۔
پنجاب میں کورونا کے اب تک 14 ہزار 584 کیسز سامنے آئے ہیں۔ بلوچستان میں اب تک کورونا کے کنفرم کیسز دو ہزار 544 ہیں۔
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مصدقہ کیسز 947 ہیں۔ گلگت بلتستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 518 ہے جب کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اب تک کورونا کے112 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں۔ صوبے میں اب تک 305 افراد اس وبا کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔
سندھ میں 268 افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 252 ہے۔
بلوچستان میں اب تک 36 افراد کورونا کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جب کہ گلگت بلتستان میں اموات کی تعداد چار ہیں۔
