Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سعودی عرب کیجانب سے ملائیشیا کوطبی یونٹس کی امداد

امدادی اشیا میں مصنوعی تنفس کے آلات اور دیگر سامان شامل ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی عرب نے نئے کورونا وائرس سے نمٹنے  کے لیے برادر ملک ملائیشیا کی مدد کے لیے 75 لاکھ سےزیادہ میڈیکل یونٹس کا تحفہ پیش کردیا-
سبق ویب سائٹ کے مطابق ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے ملائیشیا کے خبررساں ادارے کو بتایا کہ کوالالمپور میں متعین سعودی سفیر محمود القطان نے اس تحفے کی اطلاع شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدما ت کے حوالے سے دی ہے-

دس لاکھ این 95 ماسک ملایشیا کی وزارت صحت کے حوالے کردیئے ہیں(فوٹو، سبق)

سعودی عرب نے لاکھوں سرجیکل فیس ماسک،  این95 حفاظتی ماسک اور کورونا کے علاج کے ماہرین کے لیے سپیشل لباس ملائیشیا کو بھیجے ہیں- مصنوعی تنفس کی 150 مشینیں، انتہائی نگہداشت میں کام آنے والے  80 ایئر آلات اور 180 غیر جراحتی ایئر آلات بھی بھیجے گئے ہیں- ملائیشیا کے وزیرخارجہ نے بتایا کہ ہمیں  دس لاکھ این 95 ماسک مل چکے ہیں یہ وزارت صحت کے حوالے  کردیے گئے ہیں جبکہ دیگر مشینیں، آلات اور ماسک راستے میں ہیں-
ملائیشیا کے وزیرخارجہ نے کورونا بحران سے نمٹنے کے لیےگرانقدر تعاون پر سعودی رہنما شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا اور اس تحفے کو دونوں برادر ملکوں کے تعلقات کے روشن ثبوت سے تعبیر کیا۔
 

شیئر: