Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی فیکٹریاں لاکھوں ماسک بنانے میں مصروف

آٹھ سعودی فیکٹریاں ماسک کی تیاری میں مصروف ہیں.(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں ماسک کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے فیکٹریاں ہر ہفتے 38 لاکھ ماسک تیار کررہی ہیں.
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے بتایا ہے کہ آٹھ سعودی فیکٹریاں دن رات ماسک کی تیاری میں مصروف ہیں.
سبق ویب سائٹ کے مطابق (ایس ایف ڈی اے) کے ترجمان تیسیر المفرج نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 60 سعودی کارخانے 35 ملین لٹر سے زیادہ سینیٹائزر ہر ہفتے تیار کررہے ہیں.

سعودی عرب میں طبی ماسک بڑی تعداد میں موجود ہیں(فوٹو سوشل میڈیا)

المفرج نے مزید بتایا کہ  تین سعودی فیکٹریاں ہر ہفتے 94500 حفاظتی لباس تیار کررہی ہیں.
ترجمان  کے مطابق اتھارٹی نے سعودی ہسپتالوں میں 4 کلینیکل ٹرائلز کی منظوری دی ہے اس کی تفصیلات اتھارٹی نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی ہیں
 یاد رہے کہ سعودی حکام نے اس سے قبل کہا تھا کہ مملکت میں طبی ماسک بڑی تعداد میں موجود ہیں اور ان کی قلت نہیں ہوگی.
 بیان میں شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو اطمینان دلایا  تھا کہ ماسک  بڑی تعداد میں موجود ہیں، ان کے لیے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں.
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: