Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 04 جولائی ، 2025 | Friday , July   04, 2025
جمعہ ، 04 جولائی ، 2025 | Friday , July   04, 2025
تازہ ترین

مکہ میں ایشیائی باشندے کی خودکشی

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں (فوٹو، سوشل میڈیا)
مکہ مکرمہ میں ایک ایشیائی باشندے نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی.پولیس نے نعش تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا.
 ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق مکہ مکرمہ کی پولیس کو اطلاع ملی کہ الھجرہ کے علاقے میں ایک ایشیائی نے خودکشی کرلی ہے اس کی نعش سیڑھی سے لٹکی ہوئی ہے.

سیڑھی سے رسی لٹکا کر پھندا بنایاگیا(فوٹو، سبق نیوز)

اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی.فولڈنگ سیڑھی سے رسی لٹکا کر پھندا گلے میں ڈالا گیاتھا.
خودکشی کرنے والے نے کرسی کا بھی سہارا لیا تھا جس پر چڑھ کر اس نے پھندا گلے میں لٹکایا ہوگا.
پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کےلیے ہسپتال منتقل کر دیا. علاقے کو کرائم برانچ کی تحویل میں دے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے.

شیئر: