Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

برج خلیفہ کی ایک لائٹ دس درہم پر روشن

جب کوئی 10 درہم کا عطیہ دے گا برج خلیفہ میں ’بلب‘ روشن ہوجائے گا.(فوٹو ٹوئٹر)
 متحدہ عرب امارات میں دس ملین خوراک کے پیکٹس کا ہدف حاصل کرنے کے لیے برج خلیفہ سے عطیات کی تشہیری مہم چلائی جا رہی ہے۔
دبئی میں 828 میٹر اونچے برج خلیفہ کی ایک لائٹ دس درہم کے عطیے پر روشن ہوگی۔
الامارات الیوم کے مطابق اس پروگرام کا مقصد کم آمدنی والے افراد کے لیے دس ملین خوراک کے پیکٹس مہیا کرنا ہے۔

 ایک لاکھ 76 ہزار سے زیادہ افراد آن لائن عطیات جمع کراچکے ہیں

 جب بھی کوئی اس فنڈ میں 10 درہم کا عطیہ دے گا فوراً ہی برج خلیفہ میں ایک ’بلب‘ روشن ہوجائے گا۔ برج خلیفہ میں 12 لاکھ بلب لگے ہوئے ہیں. ایک خوراک پیکٹ کے لیے دس درہم کی رقم مقرر کی گئی ہے۔
 اتوار کو مہم کا آغاز ہونے پر 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں اب تک ایک لاکھ 76 ہزار سے زیادہ افراد برج خلیفہ فنڈ میں آن لائن عطیات جمع کرا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ برج خلیفہ کی تاریخ انسانیت نواز رہی ہے۔ جب بھی دنیا کے کسی ملک میں کوئی قدرتی آفت آتی ہے تو  برج خلیفہ اس کے لیے عطیات کی مہم چلا کر امداد بھیجتا رہا ہے۔
برج خلیفہ کے ذریعے متاثرہ ملک کے ساتھ یکجہتی کے پیغامات نشر کیے جاتے ہیں۔
اس سے قبل آسٹریلیا کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی کے موقع پر بھی برج خلیفہ سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا جبکہ کورونا وائرس وبا کے دوران چین اور اٹلی کے ساتھ بھی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جا چکا ہے۔

شیئر: