انسداد رشوت قانون میں ترمیم کی منظوری
ترمیم کی منظوری اتوار کو آن لائن اجلاس میں دی گئی.(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی مجلس شوری نے انسداد رشوت قانون میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ترمیم کی منظوری اتوار کو آن لائن اجلاس میں دی گئی. صدارت شوری کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ نے کی.
ارکان شوری نے منظوری کا فیصلہ دینے سے قبل سلامتی امور کمیٹی کی رپورٹ سنی تھی. جسے کمیٹی کے سربراہ میجر جنرل علی العسیری نے مجوزہ ترمیم کے حوالے سے پیش کیا تھا.
یاد رہے کہ اصل قانون اب سے تقریبا 29 برس قبل 29 ذی الحجہ 1412ھ کو جاری ہوا تھا.
شوری نے 3 مئی کے اجلاس میں برادر اور دوست ملکوں کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مواصلات، صحت، فضائی خدمات اور اعلی تعلیم کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں کی بھی منظوری دی.
شوری نے جامعات کے قانون پر عمل درآمد کے لیے عبوری دور کے اقدامات کو بھی منظور کرلیا.
-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں