نئے مریضوں میں 19 فیصد سعودی اور 81 فیصدغیرملکی ہیں.(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1552 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے. یہ اب تک ایک دن میں سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں.
وزارت صحت کے مطابق نئے مریضوں میں 19 فیصد سعودی اور 81 فیصدغیرملکی ہیں. 16 فیصد خواتین اور84 فیصد مرد ہیں.
ویب نیوز سبق کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے اتوار کو پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ رپورٹ ہونے والے نئے کیسز کے بعد مہلک وائرس مبتلا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 27 ہزار11 تک پہنچ گئی ہے.
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔(فوٹو سبق)
ترجمان وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔کل اموات 184ہوگئیں.