Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سکیورٹی اہلکاروں کے خلاف وڈیو وائرل کرنے والا گرفتار

پولیس نے وڈیو کے ذریعے ملزم کی شناخت کرکے گرفتار کیا.
سعودی عرب میں حائل ریجن میں پولیس نے سوشل میڈیا پر قانون نافذ کرنےوالے ادارے کے اہلکاروں کو غلط القابات سے نوازنے والے سعودی کوگرفتار کیا ہے.
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے نے ریجنل پولیس ترجمان کرنل سامی الشمری کی جانب سے جاری  بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک شہری نے سوشل میڈیا پر قانون نافذ کرنےوالے ادارے کے اہلکاروں کے لیے غیر مناسب زبان استعمال کرتے ہوئے وڈیو اپ لوڈ کی تھی.
پولیس نے وڈیو کے ذریعے ملزم کی شناخت کرکے اسے گرفتار کر لیا۔
ملزم کی عمر 30 برس کے قریب ہے. اس کے خلاف ایف آئی ار درج کرکے کیس پراسیکیوشن جنرل کے سپرد کر دیا گیا ہے جہاں قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی.

شیئر: