Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

امارات میں کورونا کے557 نئے کیس

.اب تک وائرس سے 111 افراد ہلاک ہوچکے ہیں.(فوٹو گلف نیوز)
 خلیجی ممالک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3169 نئےکیس ریکارڈ پر آئے ہیں.
 جی سی سی ممالک میں کل متاثرین کی تعداد 61224 تک پہنچ گئی. کورونا سے اب تک 11184 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ متاثرین میں 278 کی حالت نازک ہے. ب تک وائرس سے  341 ہلاک ہوچکے ہیں.
الامارات الیوم کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جمعے کو 557 نئے کیس رپورٹ ہوئے.اب تک وائرس سے 111 افراد ہلاک ہوچکے ہیں. ایک کی حالت نازک ہے اور2543 صحت یاب ہوچکے ہیں.

 جی سی سی ممالک میں کل متاثرین کی تعداد 61224 تک پہنچ گئی.(فوٹو گلف نیوز)

سکائی نیوز کے مطابق مصر کی وزارت صحت کا کہناہے کہ جمعے کو نئے کورونا وائرس کے 358 کیس ریکارڈ پر آئے ہیں جبکہ ایک مریض ہلاک ہوا ہے.
اردن نے اعلان کیا ہے کہ اس کے  یہاں چھ مزید افراد متاثر ہوئے ہیں کل تعداد  459 ہوگئی ہے.
قطری وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے دو اموات ہوئیں جبکہ 687 نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے.

سلطنت عمان میں  99 نئے کیس ریکارڈ پر آئے(فوٹو سوشل میڈیا)

سلطنت عمان میں  99 نئے کیس ریکارڈ پر آئے جس کے بعد کل تعداد  2447 ہوگئی.
کویتی وزیر صحت نے بتایا کہ جمعے کو کورونا سے  63 افراد صحتیاب ہوئے.صحت یاب افراد کی کل تعداد  1602 ہوگئی.
الجزائر کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں 148 نئے  کیس ریکارڈ پر آنے کے بعد تعداد 4154 ہوگئی. جمعے کو تین اموات ہوئیں.

.

شیئر: