Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودیہ کا 20 ہزار پاکستانی خاندانوں کے لیے راشن

وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
سعودی وزارت اسلامی امور کے ماتحت ادارے دعوہ سینٹر کے زیر اہتمام جمعے کو اسلام آباد میں20  ہزار پاکستانی خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیے گئے ہیں۔
اس موقعے پر پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قاری بھی موجود تھے۔
سعودی سفیر نے کہا کہ اسلام آباد میں 20 ہزار راشن بیگز مستحق خاندانوں میں تقسیم کر رہے ہیں۔
اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر مذہبی امور نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
انہوں نے دعوہ سینٹر کی جانب سے 20 ہزار پاکستانی خاندانوں میں راشن کی تقسیم کو بھی سراہا۔
نور الحق قادری نے کہا کہ ‏سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی پاکستان کا ہر حال میں ساتھ دیا ہے۔
خیال رہے اس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے فلاحی ادارے کی طرف سے  16 کروڑ 61 لاکھ روپے مالیت کا امدادی سامان تقسیم کیا گیا تھا۔
یہ امدادی سامان حکومت پنجاب کے تعاون سے لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں تقسیم کیا گیا تھا۔

20 ہزار راشن بیگز مستحق خاندانوں میں تقسیم کیے گئے

شاہ سلمان کے فلاحی ادارے 'کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر' کے پاکستان میں قائم دفتر کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے راشن بیگز کی صورت میں امدادی سامان اسلام آباد میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے سپرد کیا تھا۔

شیئر: