ملزم کو پراسیکیوشن کے سپرد کردیا گیا (فوٹو، سوشل میڈیا)
حائل ریجن کی پولیس نے لوگوں کو گھروں میں تاک جھانک کرنے والے سعودی کو گرفتار کرلیا۔ خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق حائل ریجن میں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص محلے کے گھروں میں تاک جھانک کرتاہے۔
ریجنل پولیس ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو حائل کے علاقے النقرہ کی تھی جس میں ایک شخص کو دکھایا گیاتھا کہ وہ لوگوں گھروں کے صدر دروازے سے اندرجھانکتا تھا۔
پولیس نے وڈیو کے ذریعے ملزم کی شناحت کرکے گرفتار کیا(فوٹو،سوشل میڈیا)
پولیس نے وڈیو سے علاقےاورملزم کی شناخت مکمل کر کے فوری طور پر اسے گرفتار کرنے کےلیے پارٹی بھیجی جنہوں نے ملزم کو حراست میں لے کر اسے تھانے منتقل کردیا۔ گرفتارملزم سعودی ہے اس کی عمر 30 برس کے قریب ہےـ
ملزم کے خلاف لوگوں کے گھروں میں جھانکنے کے جرم میں چالان مکمل کر کے پراسیکیوشن کے ادارے کے حوالے کر دیا جہاں اس پر مقدمہ قائم کرنے کے بعد عدالت بھیجاجائے گاـ
واضح رہے سعودی عرب میں عام طور پر کسی کے گھر میں جھانکنا انہتائی معیوب سمجھا جاتا ہے جبکہ ایسا کرنے والے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتےہوئے اسے شرعی سزا کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہےـ