Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

امارات: مزید 552 افراد میں کورونا کی تصدیق

’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 مریض ہلاک ہوگیے ہیں‘ (فوٹو: الامارات الیوم)
امارات میں معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے 27 ہزار افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کے نتیجے میں 552 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’نئے مریضوں کا تعلق مختلف ممالک ہے، انہیں قرنطینہ مراکز منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سب کی حالت مستحکم ہے‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’نئے مریضوں کے انکشاف کے بعد ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 12481 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 مریض ہلاک ہوگیے ہیں جنہیں کورونا لاحق ہونے سے پہلے متعدد صحت مسائل کا سامنا تھا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’طبی عملے کی بھر پور کوشش کے باوجود متوفین کا مدافعتی نظام وائرس کا مقابلہ نہ کرسکا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’نئے ہلاک شدگان کے بعد ملک میں کورونا کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 105 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’اس کے ساتھ ایک سو مریض ایسے ہیں جو کورونا سے مکمل شفایاب ہوگیے ہیں۔ انہیں قرنطینہ سے فارغ کر دیا گیا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا بحران کے آغاز سے اب تک اس بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 2429 ہے‘۔

شیئر: